Quotes

passionate
0

The Journey from Fear to Humanity

خوف سے انسانیت تک کا سفر



If you jump 20 times from the Burj Khalifa, it's about 2,700 feet high. Strap on a parachute and from the base platform, you'll see tiny creatures moving around on the ground below. And then you take the leap. If you have some extra money, you might skydive from the top of the Burj Khalifa at 13,000 feet. This is called skydiving. Skydiving, bungee jumping somewhere, and base jumping are happening in the world.

Our childhoods were humble. We jumped into deep places in ponds because we were told by elders, and today we tell our young ones, "Be brave, be like a lion." Overcoming fear is what makes a good lion. And these are all ways of letting out our inner fear. However, the problem lies with weak lions. They see weak people around them to vent their fear, and by oppressing them, they think they've become lions.

A lion's cub just eats the leftovers of the parents or other lions for a while. Then it has to become a lion inevitably. Hunger makes it a lion. We don't know how many hungry nights and days it spent wandering alone in the jungle to become a lion. Because a lion cannot express. It's only the genetic identification that matters. One generation cannot give its experience to the next generation. That's why even a thousand years ago, lions roamed the jungle being beaten, and today, it's the same.

We are the noblest creatures, humans. We have to make children humans, not lions. And to make them human, we have to give them knowledge and awareness in inheritance. When we give them our fear and dread, they learn to become lions before becoming humans. And to become a lion, it's necessary to let go of that fear and dread.

بُرج خلیفہ سے اگر آپ بیس جمپ کریں گے تو یہ کچھ اوپر ستائیس سو فٹ بلندی ہے. ایک پیراشوٹ باندھ کر آپ بیس جمپ کے پلیٹ فارم سے نیچے زمین پر چھوٹی چھوٹی چلتی پھرتی مخلوق کو دیکھیں گے. اور پھر چھلانگ لگا دیں گے. آپ کے پاس کچھ زیادہ پیسے ہوں تو آپ پام جمیرا پر تیرہ ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا دیں. اسے سکائی ڈائیونگ کہا جاتا ہے. دنیا میں کہیں سکائی ڈائیونگ کہیں بنجی جمپنگ تو کہیں بیس جمپنگ ہو رہی ہے.
ہمارا اور آپ کا بچپن غریب تھا. ہم لوگوں نے نہروں تالابوں میں اونچی جگہوں سے چھلانگیں لگائیں ہیں. کیونکہ ہمیں بڑے کہتے تھے اور آج ہم اپنے چھوٹوں کو کہتے ہیں " شیر بنو شیر" ایک اچھا شیر بننے کیلئے خوف نکالنا ہوتا ہے. اور یہ سب اپنے اندر کا خوف نکالنے کے طریقے ہیں. مسئلہ لیکن کمزور شیروں کا ہوتا ہے. وہ اپنا خوف ڈر نکالنے کیلئے اپنے آس پاس کمزور لوگ دیکھتے ہیں اور ان پر ظلم زیادتی کر کے سمجھتے ہیں وہ شیر بن گئے.
شیر کا بچہ بس کچھ ہی عرصہ ماں باپ یا جھنڈ کے دوسرے شیروں کا بچا ہوا کھاتا ہے. پھر اسے چار و ناچار شیر بننا ہی پڑتا ہے. اسے اس کی بھوک شیر بناتی ہے. شیر بننے کیلئے اس نے کتنی بھوکی راتیں کتنے بھوکے دن جنگل میں تنہا گھومتے گزارے یہ ہمیں نہیں پتہ ہوتا. کیونکہ شیر اظہار نہیں کر سکتے. وہاں وراثت میں بس نسلی پہچان دی جاتی ہے. ایک نسل اپنی دوسری نسل کو اپنا تجربہ نہیں دے سکتی. اس لئے ہزار سال پہلے بھی شیر جنگل میں مارا مارا پھرتا تھا آج بھی اسکا یہی حال ہے.
ہم اشرف المخلوقات انسان ہیں. ہمیں بچوں کو شیر نہیں انسان بنانا ہوتا ہے. اور انسان بنانے کیلئے ان کو وراثت میں علم و شعور دینا ہے. جب ہم ان کو اپنا ڈر و خوف دیتے ہیں تب اسے انسان بننے سے پہلے شیر بننا پڑھ جاتا ہے. اور شیر بننے کیلئے یہ ڈر اور خوف نکالنا ہوتا ہے
Tags

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)